فلسطين میں قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف احتجاجی مظاہرے

IQNA

فلسطين میں قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف احتجاجی مظاہرے

23:51 - March 08, 2013
خبر کا کوڈ: 2508004
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كی اسلامی تحريك اسلامی جہاد نے ايك بيان كے ذريعے مسجد الاقصی میں ايك اسرائيلی فوجی افسر كی جانب سے قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف وسيع پيمانے پر احتجاجی مظاہرے منعقد كرنے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اردن سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "السبيل" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ٦ مارچ كو جہاد اسلامی نے اس بيان میں فلسطينی عوام سے آج ۸ مارچ بروز جمعہ كو قرآن كريم كے دفاع اور اسرائيلی فوجی افسر كی جانب سے قرآن كريم كی شان میں گستاخی كے خلاف ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے مظاہرے برپا كرنے كی اپيل كی تھی ۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا : ان مظاہروں كا مقصد امت اسلامیہ كو مسجد الاقصی میں اسرائيلی فوجی كے سنگين جرم كی طرف متوجہ كرنا ہے۔
1200821
نظرات بینندگان
captcha