ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «peopledaily»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ پاكستانی میڈيا نے اعلان كيا : پشاور كے مینا بازار كی ايك مسجد میں ہونے والے بم دھماكے كے نتيجے میں ٦ افراد جاں بحق جبكہ ۲۸ زخمی ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نماز ظہر کے دوران محراب کے اندر رکھا گیا 4 کلو وزنی بم پھٹنے سے مسجد کے اندر دھواں چھا گیا اور نمازیوں میں بھگدڑ مچ گئی ۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں 30 سے 40 نمازی موجود تھے جبکہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ہے ۔
1201827