قطر؛ طلبا کے لیے قومی سطح کے خصوصی حفظ قرآن مقابلوں کا آغاز

IQNA

قطر؛ طلبا کے لیے قومی سطح کے خصوصی حفظ قرآن مقابلوں کا آغاز

23:48 - March 11, 2013
خبر کا کوڈ: 2509893
بین الاقوامی گروپ : ۱۰ مارچ کو قطر کی وزارت اوقاف و مذہبی امور سے وابستہ ادارہ تبلیغ و ارشاد کے زیر نگرانی طلبا کےلیے قومی سطح کے خصوصی ۵۲ویں حفظ قرآن کریم مقابلوں کا آغاز کیا گیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے قطر سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ "العرب" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے ۳۱۸ سکولوں کے ۲۱ ہزار طلبا و طالبات ان مقابلوں میں شرکت کریں گے جبکہ ان مقابلوں کی نظارت کے لیے ۴۰ جیوریاں تشکیل دی گئی ہیں ۔
تبلیغ و ارشاد ادارے کے سربراہ "یوسف بن علی الموذن" نے اس بارے میں خیال ظاہر کیا : ان مقابلوں میں پہلے سے بنائے گئے قوانین کے مطابق کامیاب امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ ۲۰ کمیٹیاں طلبا کے مقابلوں کی نگرانی اور ۲۰ طالبات کی نگرانی کریں گیں ۔
1202530
نظرات بینندگان
captcha