اسپين میں حلال سيمينار كا انعقاد

IQNA

اسپين میں حلال سيمينار كا انعقاد

23:56 - March 12, 2013
خبر کا کوڈ: 2510536
بين الاقوامی گروپ :آج 12 مارچ كو اسپين كے شہر "كورڈوبا" كی اسلامی كونسل سے وابستہ حلال تعليمی سينٹر كی كوششوں سے يونيورسٹی "كورڈوبا" میں "حلال ؛ عالمی مفہوم" كے عنوان سے سيمينار منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) اطلاع رساں ويب سائیٹ «Halal Focus»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار "معاشرے میں مسلمانوں كے ادغام اور نئے تجارتی بازاروں كی معرفی كا ايك موقع" كے شعار سے عصر حاضر كی دنيا میں حلال مفہوم كا تعارف اور حلال صنعت كی اہميت پر روشنی ڈالنے كے لیے منعقد كيا جا رہا ہے ۔
اس سيمينار كے دوران اسپين میں حلال صنعت كے حوالے سے سرگرم ممتاز ماہرين ، اساتيد اور كاركن تقريروں كے ذريعے حلال صنعت اور مصنوعات كے بارے میں اظہار خيال كریں گے ۔
واضح رہے كہ اسپين میں اسلام اپنی محبوبيت كے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے جس كو سال 1967 میں سركاری طور پر منظور كيا تھا ۔
1203375
نظرات بینندگان
captcha