ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) اردن سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "الانباط" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آل البيت يونيورسٹی كی سيكورٹی نے اردن كے "عبدۃ الشيطان" گروپ سے وابستہ ان تين طلبا كو قرآن كريم كے نسخے پھاڑتےہوئے گرفتار كيا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق سينكڑوں كی تعداد میں طلبا نے يونيورسٹی كے سيكورٹی آفيس كے سامنے جمع ہوكر اس شيطانی گروپ كے خلاف اور قرآن كی بے حرمتی كی مذمت میں نعرے بازی كی ہے ۔
واضح رہے كہ اس مظاہرے كے دوران يونيورسٹی میں طلبا سے مربوط امور كے انچارج بھی زخمی ہوا ہے ۔
1203985