ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے براثا نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اہل بيت (ع) سينٹر انگلينڈ كے علمی شہر آكسفورڈ میں تاسيس كيا گيا ہے اور توقع كی جاتی ہے كہ كچھ تعميراتی كام كے بعد آئندہ تين مہينوں میں اس كا افتتاح كر ديا جائے گا ۔
اس سينٹر كی تحويل كے حوالے سے منعقدہ تقريب میں علامہ سيد مرتضی كشميری كے علاوہ برطانیہ میں مقيم متعدد شيعہ علما اور مفكرين نے بھی شركت كی ہے ۔
علامہ كشميری نے اپنے خطاب كے دوران اميد ظاہر كی ہے كہ آكسفورڈ میں یہ اہل بيت (ع) سينٹر بين الاقوامی مركز كے عنوان سے معارف اہل بيت(ع) كی نشر و اشاعت كو بہترين ذريعہ ہوگا اسی طرح بين الاقامی اہل بيت (ع) انجمن كے صدر سيد محمد موسوی نے بھی اس تقريب سے خطاب كيا ہے ۔
1204550