ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ العالم کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ مظاہرے جرمنی ، شام ، لبنان ، فلسطین اور روس سے تعلق رکھنے والے باشندوں کی موجودگی میں "نیٹو اور القاعدہ کی دراندازی کے خلاف احتجاج " کے شعار سے منعقد کیے گئے ہیں ۔
اس سے قبل شام کے بحران میں ترک حکومت کے شوم کردار کے خلاف آواز بلند کرنے والی ترک یوتھ یونین کے نمائندوں نے بھی ان مظاہروں میں شرکت کی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق یورپ کے دیگر ممالک میں بھی گزشتہ روز شام میں جاری سیاسی بحران کے دو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے اس قسم کے مظاہرے دیکھنے کو ملے ہیں ۔
1205409