انگلینڈ میں "قرآنی علوم کےدرس"کے عنوان سے خواتین کے لیے خصوصی نشستوں کا اہتمام

IQNA

انگلینڈ میں "قرآنی علوم کےدرس"کے عنوان سے خواتین کے لیے خصوصی نشستوں کا اہتمام

23:50 - March 17, 2013
خبر کا کوڈ: 2512560
بین الاقوامی گروپ : انگلینڈ کے اسلامی مرکز میں ہر جمعے کو "قرآنی علوم کےدرس"کے عنوان سے خواتین کے لیے خصوصی نشستیں منعقد کی جائیں گی ۔
ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی (ایکنا) نے اسلام مرکز کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نشستیں ہر جمعے کو دعائے ندبہ کے بعد مقامی وقت کے مطابق 10:30 پر منعقد کی جائیں گی ۔
عراق سے تعلق رکھنے والے قرآنی محقق ، اسلامی مرکز کے شعبہ زبان عربی کے انچارج اور لندن اسلامک یونیورسٹی کے استاد علی رمضان الاوسی ان نشستوں کے دوران حاضرین کے لیے قرآن مباحث کو پیش کریں گے ۔
لندن کے اسلامی مرکز نے خواہشمند خواتین کو ان نشستوں میں شرکت کی دعوت دی ہے جبکہ یہ نشستیں اسلامی مرکز کی پہلی منزل میں منعقد کی جائیں گی ۔
1205050
نظرات بینندگان
captcha