بین الاقوامی گروپ : درحالنکہ کہ "عبدة الشیطان" نامی گروپ کے توسط سے اردن کی مسجدوں میں قرآن کی بے حرمتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، صوبہ جرش میں واقع مسجد "نور الثقلین" نے نمازیوں نے اس مسجد میں گزشتہ روز ۱٦ مارچ کوہونے والی قرآن کی شان میں گستاخی کے بارے میں اطلاع دی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "المدینہ نیوز" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ جرش کے شہر "الکفیر" میں واقع "نور الثقلین" نامی مسجد کے نمازیوں کو مسجد کے محراب میں قرآن کے پھٹے ہوئے اوراق ملے ہیں ۔
عینی شاہدوں نے توہین قرآن کے اس واقعے کے بعد اعلان کیا : اس توہین آمیز اقدام کے بارے میں متعلقہ حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے تاکہ اس گستاخانہ حرکت میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
1205354