ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «World Bulletin»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ نمائش "اياصوفیہ" ميوزيم میں ايك ماہ تك جاری رہے گی ۔
اس نمائش میں تركی كی وزارت مذہبی امور كی كوششوں سے اسلامی خطاطی كے نفيس آثار كو مںظر عام پر ركھا جائے گا ۔
واضح رہے كہ یہ نمائش پيغمبر اسلام (ص) كے ۱۴۴۰ ویں يوم ولادت كی مناسبت سے منعقدكی جائے گی ۔
اس نمائش میں فنون خطاطی فاؤنڈويشن ، سليمانیہ لائبريری ، استنبول كے ميوزيم اور توپقاپی محل كے ۳۰۰ سے زائد خطاطی كے نسخوں كو منظر عام پر ركھا جائے گا۔
1205900