ہارورڈ يونيورسٹی میں اسلام سے آشنائی مہينے كا اہتمام

IQNA

ہارورڈ يونيورسٹی میں اسلام سے آشنائی مہينے كا اہتمام

14:25 - April 06, 2013
خبر کا کوڈ: 2515040
بين الاقوامی گروپ : امريكہ كی ہارورڈ يونيورسٹی میں شہر كی اسلامی انجمن كی كوششوں سے اسلام سے آشنائی مہينے كے تحت مختلف پروگرام منعقد جاری ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «the crimson»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ يكم اپريل كو "اپريل ؛ اسلام سے آشنائی كا مہينہ " كے عنوان سے اس سالانہ پروگرام كا آغاز ہارورڈ يونيورسٹی میں حضرت محمد مصطفی(ص) كے بارے میں ايك خطاب سے كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ ہرسال اس مہينے میں اسلامی انجمن كی جانب سے اسلام اور مسلمين كے بارے میں مختلف پروگراموں كا اجرا كيا جاتا ہے ۔
اسلامی انجمن ہارورڈ كے تعليمی انچارج "حسن شہاوی" نے خيال ظاہر كيا : ہم اس قسم كے پروگراموں كے ذريعے طلبا كو یہ بتانا چاہتے ہیں كہ امريكيوں كی روزمرہ زندگی میں بھی اسلامی اقدار پر مشتمل قابل توجہ گوشہ موجود ہے ۔
1208430
نظرات بینندگان
captcha