پاكستان میں برمی مسلمانوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے مظاہرے

IQNA

پاكستان میں برمی مسلمانوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے مظاہرے

15:25 - April 06, 2013
خبر کا کوڈ: 2515087
بين الاقوامی گروپ :پاكستان كے شہر كراچی میں مقيم روہينگيائی مسلمانوں نے مظاہروں كے ذريعے برمی مسلمانوں پر جاری ظلم و بربريت كے خلاف شديد غم وغصے كا اظہار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ۵ اپريل كو منعقد ہونے والے ان مظاہروں كے دوران مظاہرين نے برمی مسلمانوں كے قتل عام می مبينہ طور پر ملوث ميانمار حكومت كی پرزور مذمت كی اور بين الاقوامی اداروں سے مسلمانوں كا قتل عام ركوانے كے لیے فوری اقدام كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ برما میں تقريبا ۸ لاكھ سے زائد روہينگيائی مسلمان اس ملك كی متعصبانہ سياسی پاليسيوں كی وجہ سے عام شہری حقوق سے محروم ہیں یہی امتيازی سلوك اور محروميت بوديوں كی جانب سے مسلمانوں كے وحشيانہ قتل عام اور انسانيت سوز جرائم كا سبب بن رہے ہیں ۔
1208194
نظرات بینندگان
captcha