بحرین میں مسجدوں کی مسماری کے خلاف ملک گیر مظاہروں کی نئی لہر کا آغاز

IQNA

22:55 - April 12, 2013
خبر کا کوڈ: 2518018

بحرین میں مسجدوں کی مسماری کے خلاف ملک گیر مظاہروں کی نئی لہر کا آغاز

بين الاقوامی گروپ : بحرين كی جمعيت "الوفاق" نے ملك میں مسجدوں كی مسماری كے خلاف احتجاج كے لیے "بلاد قديم" نامی علاقے میں "بحرين میں مذہبی حقوق كی پامالی " كے شعار سے مظاہرہ برپا كيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس مظاہرے كے دوران متعدد سياسی ، سماجی اور قانونی شخصيات نے اعلان كيا : مسجدوں كی مسماری ايك ناقابل معافی جرم ہے جس پر خاموش نہیں رہنا چاہيئے اور ان اسلام مخالف اقدامات میں ملوث تمام مجرموں كو عبرتناك سزا ملنی چاہيئے ۔
ان شخصيات نے زور ديا : مسمار شدہ مساجد كی تعمير نو میں ركاوٹیں اس بات كی نشاندہی كرتی ہیں كہ حكومت آل خليفہ ملك میں جاری بحران كو حل كرنے كا كوئی اردہ نہیں ركھتی ۔
1211574
نظرات بینندگان
captcha