فرانس میں اسلام فوبيا كے مقابلے كے لیے كلپ آرٹ كی نمائش

IQNA

فرانس میں اسلام فوبيا كے مقابلے كے لیے كلپ آرٹ كی نمائش

22:55 - April 12, 2013
خبر کا کوڈ: 2518020
بين الاقوامی گروپ : فرانس میں اسلام فوبيا كے مقابلے كے لیے "وہ چيز جو مسلمان آپ سے پوشيدہ ركھتے ہیں" كے عنوان سے كلپ آرٹ كی نمائش كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ مذكورہ كلپ آرٹ "ڈٹورناج" نامی گروپ كے توسط ۸ اپريل كو انٹرنیٹ پر نمائش كے لیے پيش كيا گيا ہے جس كا ہدف فرانس میں اسلام فوبيا كا مقابلہ كرنا ہے ۔
ساڑھے دو منٹ كے دورانیے پر مشمتل اس كلپ آرٹ میں سادہ روشوں كے ذريعے مسلمانوں كے بارے میں غلط اور امتيازی تصورات كا جواب دينے كی كوشش كی گئی ہے ۔
مذكورہ كلپ آرٹ كے آغاز میں مسلمانوں سے متعلق غلط تصورات كو اجمالی طور پر پيش كرنے كے بعد ناظرين كو صحيح اور معتبر سمت كی طرف ہدايت كی جاتی ہے ۔
1211138
نظرات بینندگان
captcha