انگلينڈ ؛ اسلامی مركز میں شہادت حضرت زہرا(ع) كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

IQNA

انگلينڈ ؛ اسلامی مركز میں شہادت حضرت زہرا(ع) كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

23:58 - April 13, 2013
خبر کا کوڈ: 2518708
بين الاقوامی گروپ : ۱۳ اور ۱۴ اپريل كو انگلينڈ میں واقع اسلامی مركز میں حضرت فاطمہ زہرا(ع) كے يوم شہادت كے موقع پر عربی زبان میں مجالس عزا منعقد كی جائیں گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے انگلينڈ كے اسلامی مركز كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سلسلے كی پہلی مجلس آج مقامی وقت كے مطابق شام ۵ بجے اسلامی مركز میں منعقد كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ اس مجلس عزا میں حجت الاسلام و المسلمين شيخ رشاد الانصاری خطاب فرمائیں گے جبكہ مداح اہل بيت (ع) حاج ملا باسم الدراجی سوز و سلام پيش كریں گے ۔
اسی طرح اس اسلامی مركز میں ۱۲ اپريل سے ۱۷ اپريل تك فارسی زبان میں ۵ روزہ مجالس منعقد كی جارہی ہیں ۔
1211863
نظرات بینندگان
captcha