سویڈن میں پہلی مرتبہ مسجد سے اذان کی آواز گونجے گی

IQNA

سویڈن میں پہلی مرتبہ مسجد سے اذان کی آواز گونجے گی

23:58 - April 13, 2013
خبر کا کوڈ: 2518712
بین الاقوامی گروپ : اسٹاکلہم کی پولیس نے پہلی بار دارالحکومت کے نواح میں واقع ایک مسجد سے نماز جمعہ کے لیے اسپیکروں کے ذریعے اذان دینے کی اجازت دی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «On Islam»،کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ۱۱ اپریل کو سویڈن کی پولیس نے اعلان کیا : اسٹاکلہم کے نواحی علاقے "بوٹکیرکا" میں واقع "فیٹجا" نامی مسجد میں ہر جمعہ کے دن مسجد کے میناروں سے اذان دی جا سکتی ہے ۔
یہ اجازتنامہ اسٹاکلہم کے مسلمانوں کی جانب سے میناروں پر مشتمل سویڈن کی واحد مسجد فیٹجا سے اذان نشر کرنے کی درخواست کے بعد دیا گیا ہے ۔
سال ۲۰۱۱میں سویڈن کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سویڈن کی ۹ ملین آبادی میں سے ۴۵۰ سے ۵۰۰ تعداد مسلمان شہریوں کی ہے ۔
1211889
نظرات بینندگان
captcha