ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ«OnIslam»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ۱۲ اپریل کو اوکلاہوما یونیورسٹی کے مسلمان طلبا نے یونیورسٹی کے ہنر میوزیم "فرڈ جونز" میں ایک نشست کے ذریعے جہاد کے حقیقی اور خوبصورت معنی کو جسے گزشتہ سالوں کے دوران اسلام مخالف عناصر نے اسلام پسند نادانوں کی مدد سے مسخ کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ، بیان کیا ہے۔
یہ نشست اوکلاہوما یونیورسٹی کے مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کی کوششوں سے یونیورسٹی میں جاری "اسلام سے آشنائی مہینے" کے ضمن میں منعقد کی گئی ہے ۔
مذکورہ فیڈریشن کے معاون "آنوشا سیدا" نے جہاد کے حقیقی مفہوم کی معرفی اور شناخت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا : جہاد کی حقیقی شناخت اسلام کے بارے میں موجود غلط تصورات کے خاتمے کا باعث بنے گی اس طرح نہیں ہے کہ اسلام "مقدس جنگ" کے عنوان سے دنیا میں صرف جنگ و جہاد کا قائل ہے بلکہ درحقیقت اسلام دنیا میں امن کا فروغ چاہتا ہے ۔
1212007