سویڈن میں حرام سے مخلوط شدہ حلال گوشت مصنوعات كی فروخت

IQNA

سویڈن میں حرام سے مخلوط شدہ حلال گوشت مصنوعات كی فروخت

23:51 - April 14, 2013
خبر کا کوڈ: 2518809
بين الاقوامی گروپ : سویڈن كے ذرائع ابلاغ نے ملك میں "حلال" نشان ہونے كے باوجود ايسی مصنوعات كی فروخت كے بارے میں خبر دی ہے جن میں سور كا گوشت ملا ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «lexpress»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس رپورٹ كے مطابق حلال نشان پر مشتمل گوشت كی یہ مصنوعات سلووينيا میں تيار كی جاتی ہیں اور ان مصنوعات کے مختلف ٹسٹوں بعد اس بات كا انكشاف ہوا ہے كہ ان میں ۱۰ فيصد سور كا گوشت ملا ہوا ہے ۔
سویڈن كی سركاری فوڈ ايجنسی نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا : ہم ان ٹسٹ رپورٹوں كو يورپين يونين كے سامنے پيش كریں گے تاكہ ان مصنوعات كو تيار كرنے والی كمپنی كے خلاف ايكشن ليا جائے ۔
اسی طرح بعض خبروں كے مطابق اٹلی میں بھی كچھ كمپنياں حلال گوشت میں حرام جانوروں كا گوشت ملا كر "حلال" ليبل كے ساتھ فروخت كر رہیں ۔
1212187
نظرات بینندگان
captcha