ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «World Bulletin»،کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ برما کی مسلمان خواتین کے خلاف جاری ظلم و ستم کی انتہا کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے اہل خانہ اگر ابھی تک زندہ بھی ہیں تو اپنی خواتین کے بارے میں کسی قسم کی اطلاع نہیں رکھتے ۔
"امینہ" نامی ایک عینی شاہد نے بتایا : جب میں ایک جیل کے پاس سے گزرا تو اندر سے کچھ خواتین کی آوازیں آئیں جب میں ان کی طرف متوجہ ہوا تو انہوں نے مجھ سے مدد مانگی اور کہا کہ اگر ممکن ہو تو ہمارے اہل خانہ تک ہمارا پیغام پہنچا دو۔
اس نے مزید کہا : ان خواتین کے ہمرا تین نومولود بچے تھے اور ان میں سے بعض حاملہ بھی تھیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ فوجی ان کو گرفتار کرنے کے بعد جنسی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔
1212317