ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «aps»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ الجزائر كے تيسرے قومی حفظ و قرائت قرآن كريم مقابلے ملك بھر كے دو سو سے زائد قاريوں اور حفاظ كرام كی موجودگی میں منعقد كیے گئے تھے ۔
قسنطينہ كی مذہبی امور سے متعلقہ كونسل نے ان مقابلون كے كامياب اميدواروں كا انتخاب كيا تھا جن كو عمرہ مفردہ كے لیے زيارتی سفر اور مكہ میں حفظ قرآن كريم كی تعليم كے لیے مختصر كورس جيسے انعامات سے نوازا گيا ہے ۔
گزشتہ سال منعقد ہونے والے ان مقابلوں كے دوسرے مرحلے میں ۲۲۰ افراد نے شركت كی تھی ۔
1213195