ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«tdg»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اخباری ذرائع نے پيرس كے نواحی علاقے "كولميئرز Coulommiers" كی مسجد پر اسلام دشمنوں كی جانب سے حملے كے بارے میں خبر دی ہے ۔
فرانس كی مسلم شوری كے شعبہ اسلام فوبيا مانیٹرنگ كے صدر "عبد اللہ ذكری" نے اس واقعے كی جزئيات كے بارے میں ايك رپورٹ پيش كرتے ہوئے زور ديا : جب تك ايسے واقعات میں ملوث افراد كو كيفر كردار تك نہیں پہنچايا جاتا یہ حملے اسی طرح جاری رہیں گے ۔
1212786