شام کے زیارتی اماکن کی خبروں کے لیے "العقیلہ زینب(ع)" سٹلائیت ٹی وی چینل کا افتتاح

IQNA

23:31 - April 17, 2013
خبر کا کوڈ: 2520567

شام کے زیارتی اماکن کی خبروں کے لیے "العقیلہ زینب(ع)" سٹلائیت ٹی وی چینل کا افتتاح

بین الاقوامی گروپ : فیس بک کے انفورمیشن سیل نے شام کے مقدس مقامات سے مربوط خبروں کی کوریج کے لیے "العقیلہ زینب(ع)" کے نام سے سٹلائیٹ چینل شروع کرنے کی اطلاع دی ہے ۔

ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے نون نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخباری ذرائع نے اعلان کیا : یہ چینل شام کے حالات اور دمشق سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں واقع مقدس مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا ۔
ذرائع کے مطابق "العقیلہ زینب(ع)" چینل 10,727 Hz پر "نائل سیٹ" سٹلائیٹ کے ذریعے کوڈ نمبر ۳۰۰۰۰ کے ساتھ شروع کیا جائے گا ۔
قابل ذکر ہے کہ شام میں دہشت گرد گروپوں شام کے مقدس مقامات بالخصوص حرم حضرت زینت(ع) کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوشش میں ہیں ۔
1213309
نظرات بینندگان
captcha