ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ سارا مقبوضہ فلسطین استقامت کے میزائلوں کی زد میں ہے۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل محمد علی جعفری نے آج تہران میں سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کی نابودی نزدیک ہے اور فلسطین یقینا آزاد ہو کر رہے گا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے مزید کہاکہ ایران کی طاقت کے سامنے امریکیوں کا جھک جانا ایٹمی مذاکرات اور خطے میں ان کے کردار و گفتار میں نمایاں ہے ۔ البتہ بعض مواقع پر ان کی جانب سے ضرورت سے زیادہ مطالبات کۓ جانے کی وجہ ان کا وحشی پن ہے۔