کسی کو بغیردلیل کے کافر نہیں کہا جاسکتا

IQNA

کسی کو بغیردلیل کے کافر نہیں کہا جاسکتا

9:08 - November 25, 2014
خبر کا کوڈ: 2611486
بین الاقوامی گروپ: کسی کو کافر کہنا بدترین گناہ ہے مگر تکفیری گروہ آسانی سے اس کام کو انجام دیتا ہے

ایکنا نیوز- ایران کے اہل سنت عالم اور محقق مولوی خجندی نے تکفیریت کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسلمان کو کافر کہنا بدترین فعل اور گناہ ہے
انہوں نے کہا کہ کسی کو شرعی احکام کے بہانے بھی کافر کہنا درست نہیں اور کسی کو اسکا اختیار نہیں
ترکمن اہل سنت عالم دین نے کہا کہ اگر ایک گروہ حکومت کے لیے کوشش کرتا ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ آسانی سے کفر کا فتوی صادر کرتا رہے
انہوں نے کہا : مسلمان کسی کو کافر نہیں کہتا اور اسلام کے مطابق اس اقدام کی کوئی بنیاد اور دلیل نہیں
اہل سنت عالم دین نے کہا کہ مجتھدین کے مطابق اسکی کوئی گنجائش نہیں مگر خوارج نے «لاحکم الا لله» کا نعرہ بلند کرکے اس مسئلے کا ابھارا۔

2611382

نظرات بینندگان
captcha