او آئی سی کی تہران کانفرنس،سازش کو ناکام بنانے کا بہترین موقع۔

IQNA

او آئی سی کی تہران کانفرنس،سازش کو ناکام بنانے کا بہترین موقع۔

11:56 - December 07, 2014
خبر کا کوڈ: 2615944
بین الاقوامی گروپ: پاکستان کے مشہور و معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر جعفر رضی نے کہا ہے کہ تہران میں او آئی سی کے رکن ملکوں کے وزرائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس، عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کا اہم موقع ہے۔

ایکنانیوز- ابنا: پاکستان کے معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر جعفر رضی نے کہا ہے کہ تہران میں او آئی سی کے رکن ملکوں کے وزرائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس، عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کا اہم ترین موقع ہے۔

انھوں نے ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرچند کہ اسلامی تعاون تنظیم کی اب پہلے جیسی سرگرمیاں دیکھنے میں نہیں آرہی ہیں مگر ایران جیسے ملک میں او آئی سی کے رکن ملکوں کے وزرائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس، اس حوالے سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ اس اجلاس میں اہم اسلامی ملکوں کے وزراء شریک ہونگی۔

ڈاکٹر جعفر رضی نے عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے اور تکفیریت سے نمٹنے جیسے معاملات پر تاکید کی اور کہا کہ یہ اجلاس، انتہا پسندی کے خاتمے اور مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی کے حوالے سے بہت اہم رہا ہے۔

655944

نظرات بینندگان
captcha