ایکنانیوز- شفقنا: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’دوسرا عالمی کنونشن برائے حقوق واپسی فلسطین‘‘ میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کو سال 2014ء میں فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے اور مسلسل جدوجہد جاری رکھنے پر بہترین کارکردگی کے اعزاز سے نوازا گیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا اعزاز، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صابر ابو مریم نے حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم، جہاد اسلامی فلسطین کے مرکزی رہنما ڈاکٹر محمد الہندی، معروف سنی رہنما شیخ ماہر الحمود، لبنانی بائیں بازو کی جماعت کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ابو ولید سے وصول کیا۔
واضح رہے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان سنہ2008ء سے اپنے قیام کے روز اول سے ہی سر زمین پاکستان پر مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی کی جد وجہد میں مصروف عمل ہے ۔