رہبر معظم انقلاب اسلامی کا نائب صدر جناب جہانگیری کے خط کے جواب میں ایک بیان

IQNA

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا نائب صدر جناب جہانگیری کے خط کے جواب میں ایک بیان

12:17 - December 10, 2014
خبر کا کوڈ: 2617347
بین الاقوامی گروپ: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سیمینار بعنوان "مالی بدعنوانی کے خلاف اور اداری نظام کی اصلاح کے سلسلے میں قومی سیمینار" میں نائب صدر جناب جہانگیری کے خط کے جواب میں ایک بیان تحریر فرمایا ہے۔

ایکنانیوز- ایرانی سپریم لیڈر کی ویب سائٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سیمینار بعنوان "مالی بدعنوانی کے خلاف اور اداری نظام کی اصلاح کے سلسلے میں قومی سیمینار" میں نائب صدر جناب جہانگیری کے خط کے جواب میں ایک بیان تحریر فرمایا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کے متن کو نائب صدر جناب جہانگیری نے آج سربراہی اجلاس کے ہال میں منعقدہ سیمینار میں پیش کیا، جس کا متن حسب ذیل ہے:

" بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں آپ حضرات کے بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف اہتمام کی تعریف کرتا ہوں، لیکن یہ سیمینار اور اس قسم کے اجلاس کون سا معجزہ دکھائیں گے؟ کیا تینوں قواء کے حکام کے لئے صورتحال روشن نہیں ہے؟حکام کے درمیان ہمدلی، ہمآہنگی اور ہمفکری موجود ہے، امید افزا اور مناسب شرائط کے باوجود کیوں ٹھوس اور بنیادی  اقدام عمل میں نہیں لائےجاتے۔ جن کے نتائج سبھی مشاہدہ کریں۔

محترم حضرات سے میری توقع یہ ہے کہ کسی لحاظ و ملاحظہ کے بغیر ٹھوس ، بنیادی  و اساسی اقدام انجام دیئے جائیں، چاہے سیمینار کے ذریعہ ہوں یا بغیر سیمینار کے۔ مؤفق اور کامیاب رہیں۔ "

جناب جہانگیری نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تینوں قوا کے سربراہان،  اعلی حکام ، عوامی اور ذرائع‏ ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میں " مالی بد عنوانی کا مقابلہ کرنے اور اداری نظام کی اصلاح و ارتقا " کے سلسلے میں قومی سیمینار کے انعقاد کی طرف اشارہ کیا اور کرپشن و مالی بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں "حاکمیت کی اسٹراٹیجک اور منصوبہ بندی"، "مالی بد عنوانی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں معاشرے کا کردار"  اور" مالی بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کے لئے ثقافتی اور عوامی کردار" کو سیمینار کے کلی عناوین کے طور پر بیان کیا۔

12707

ٹیگس: رہبر ، نظام ، سیمینار
نظرات بینندگان
captcha