آٹھ دہشتگردوں کو اگلے 24 گھنٹوں میں پھانسی دیے جانے کا امکان

IQNA

آٹھ دہشتگردوں کو اگلے 24 گھنٹوں میں پھانسی دیے جانے کا امکان

9:09 - December 18, 2014
خبر کا کوڈ: 2621744
بین الاقوامی گروپ: سیکیورٹی خدشات کے باعث سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کے نام افشاں نہیں کئے جاسکتے۔ ملک بھر میں جیلوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

ایکنانیوزز- ابنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد ملک کی مختلف جیلوں میں آٹھ دہشتگردوں کو اگلے 24 گھنٹوں میں پھانسی دیے جانے کا امکان ہے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز پشاور کے ایک اسکول میں پاکستانی طالبان کے حملے کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 145 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاکتوں کی تعداد بدھ کے روز 148 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سزائے موت پانے والے آٹھ دہشتگردوں کی رحم کی اپیل وزارت قانون کی جانب سے صدر مملکت کو بھجوائی گئی تھی۔ تاہم صدر ممنون حسین نے دہشتگردی کے سنگین جرائم میں 8 دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں۔ ذرائع کے مطابق اپیلیں مسترد ہونے کے بعد متعلقہ جیلوں کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد اگلے چوبیس گھنٹوں میں آٹھ دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کے نام افشاں نہیں کئے جا سکتے ملک بھر میں جیلوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

659000

نظرات بینندگان
captcha