ایکنانیوز- شفقنا- امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں شہادت امام حسن(ع) اور رحلت رسول خدا (ص) کے موقع پراحسن نقوی مرکزی سینئر نائب صدرنے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ آج کے دور میں رسول خدا (ص) آئمہ طاہرین(ع) کی سیرت پر عمل کرنا فقظ سنت نہیں رہا بلکہ واجب کی حیثت اختیار کرچکا ہے۔
تحمل ،بردباری، رواداری یتیم و مسکین پروری، سخاوت اور عبادت کا پہلو دونوں شخصیات میں نمایاں ہے۔ رسول خدا (ص) اور امام حسن(ع) کی زندگی میں مماثلت پائی جاتی ہے، دونوں ہی مظلومیت پر شہید ہوئے۔ رسول خدا(ص) کو معاشرے میں منافقین کا سامنا تھا اور امام حسن(ع) کو اپنی سپاہ کی بے بصیرتی کا سامنا تھا۔
صلح حدیبیہ اور صلح امام حسن(ع) دونوں فتح مبین ہے۔ حدیبہ کے موقع پر جو رسول خدا(ص) نے صلح کی اس کے اثرات فتح مکہ کے طو پر سامنے آیا اور اسلام کی سربلند ہوئی، صلح امام حسن(ع) سے یزیدیت کو شکست ہوئی اور اسلام کو سربلندی نصیب ہوئی۔
انکا کہنا تھا کہ رسول خدا(ص) اور امام حسن(ع) کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ اور مینارہ نور ہیں اور انکی فرامین پر عمل پیرا ہوکر معاشر ے کیلئے مفید شہری ثابت ہوسکتے ہیں۔