ایکنا نیوز- پانچویں عالمی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب آج بروز جمعرات کو میلاد ٹاور میں منعقد ہوگی جسمیں حجتالاسلام والمسلمین ڈاکٹر روحانی اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے
پہلی بار اس پانچویں عالمی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت شرکت کررہے ہیں کیونکہ اس سے پہلے چار مقابلوں میں کسی صدر مملکت نے شرکت نہیں کی ہے
پانچویں عالمی قرآنی مقابلوں کا آغاز آج جمعرات سے ہوگا اور مقابلے اتوار چار جنوری تک تہران کےمیلاد ٹاور کے ہال میں جاری رہیں گے مقابلوں میں ۴۷ ممالک سے ۶۶ قاری اور حافظ شرکت کررہے ہیں
مذکورہ قرآنی مقابلے ہر دو سال کے بعد یونیورسٹی قرآنی آرگنائزیشن جو جہاد یونیورسٹی سے وابستہ ہے کے تعاون اور کوشش سے منعقد ہوتے ہیں.