عالمی طلباء قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے حسن روحانی کا خطاب :قرآن مجید پر عمل راہ نجات ہے

IQNA

عالمی طلباء قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے حسن روحانی کا خطاب :قرآن مجید پر عمل راہ نجات ہے

10:47 - January 02, 2015
خبر کا کوڈ: 2667297
بین الاقوامی گروپ: تہران میں منعقدہ عالمی مقابلہ حسن قرآت اور حفظ قرآن سے خطاب میں قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل کو راہ نجات قرار دیا

ایکنا نیوز- مسلم طلباء  کے پانچویں  عالمی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر حجت‌الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے مقابلوں کے آغاز کو سال نو ، حضرت عیسی {ع} کی پیدائش اور آغاز امامت امام زمانہ {ع} سے ہم آہنگ اور ایک وقت میں یکجا ہونے کو نیک فال قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم  اسلامی دنیا کے اتحاد کا سب سے بڑا ذریعہ  ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے آج سہ پہر کے وقت تہران میں مسلم طلباء  کے پانچویں  قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں قرآن کریم کو اسلامی دنیا اور مسلمانوں کے اتحاد کا اہم ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ البتہ نماز ، روزے ، زکوۃ ، حج ، جہاد ، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر بھی مسلمانوں کو ایک دوسرے سے جوڑتے اوران کے درمیان اتحاد قائم کرتے ہیں۔  ڈاکٹر حسن روحانی نے پسماندگی کو قرآن کریم سے دوری کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ مسلمانوں کی ہدایت ، ترقی و پیشرفت ، تمدن ،اتحاد ، بھائی چارے اور خود اعتمادی کا ذریعہ قرآن مجیدہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ قرآن کریم نے انسانیت کے سامنے غور  و  فکر کا راستہ کھول رکھا ہے کہا کہ یہ الہی دنیا کے تمام لوگوں کے لۓ  رحمت اور برکت کی  کتاب  ہے اور ہمیشہ تا ابدرہے گی۔

انہوں نے قرآن پر عمل کو کامیابی کا راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کے ہوتے ہوئے کیا ضرورت ہے کہ دوسرے لوگ آکر ہمارے فیصلے صادر کر تے رہیں ؟
پروگرام کے آغاز میں عالمی طلباء قرآنی مقابلوں کے چوتھے دور کے پوزیشن ہولڈر نے تلاوت کا شرف حاصل کیا اور مقابلوں کے منتظمین اور دیگر نمائندوں نے مقابلوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کیں۔

2664196

2664196

نظرات بینندگان
captcha