ایکنا نیوز- تہران میں منعقدہ مسلم طلباء کے عالمی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ میلاد ٹاور میں تقریب سے خطاب میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ان مقابلوں کے انعقاد پر جہاد یونیورسٹی کے منتظمین کی کوششوں کو سراہا
انہوں نے کہا : قرآن سے ہدایت لینے والوں کی زندگی میں ایسی برکت آجاتی ہے جو کسی اور طریقے سے حاصل کرنا ممکن نہیں۔
لاریجانی نے اہل قرآنی کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا : اہل قرآن کو دوسروں پر ایک قدرتی برتری حاصل ہے جو احادیث اور روایات میں موجود ہے
انہوں نے کہا کہ قرآن کے نازل کرنے والی ہستی سب سے بہتر اس کتاب کے بارے میں آگاہ ہے اور خدا کا سورہ نساء میں فرمان ہے کہ اس کتاب میں نور اور دلیل ہے۔
.ایرانی اسپیکر نے وضاحت میں مزید کہا کہ انسان کی سعادت اس میں ہے کہ تاریکیوں سے نکل کر نجات حاصل کرے اور نور کی جانب بڑھے
انہوں نے مقابلوں میں شریک طلباء سے خطاب میں کہا : عالم اسلام میں بہت صلاحیتیں موجود ہیں اور اس وقت اعلی تعلیمات کے حامل طلباء ہمارے اوراسلامی ممالک کے قیمتی سرمایے ہیں۔