بین الاقوامی قاریوں کی شرکت کے ساتھ انس با قرآن محفلوں کا اختتام آج رات

IQNA

بین الاقوامی قاریوں کی شرکت کے ساتھ انس با قرآن محفلوں کا اختتام آج رات

14:02 - January 08, 2015
خبر کا کوڈ: 2685396
بین الاقوامی گروپ: بین الاقوامی طلباء قرآنی مقابلوں کے ہمراہ جاری انس با قرآن مجالس کا سلسلہ جمعرات کو اختتام پذیر ہوگا

ایکنا نیوز- بین الاقوامی قرآء مقابلوں میں شریک طلباء کے تعاون سے جاری قرآنی محفل انس باقرآن کا سلسلہ اختتام کو پہنچ رہا ہے اور آخری دن تین مقامات پر قرآنی محفلیں منعقد ہوں گی
مسجد رسول اکرم(ص) خیابان خلیج فارس
نماز مغرب و عشاء کے بعد مسجد رسول اکرم(ص) واقع ، خیابان خلیج فارس میں ،محفل انس باقرآن منعقد ہوگی جسمیں بین الاقوامی قراء شرکت کریں گے۔
مسجد بقیة‌الله(عج) اسلامشهر
نماز مغرب و عشاء کے بعد  اسلام شہر کی مسجد بقیة‌الله(عج) میں محفل انس باقرآن میں ایرانی بین الاقوامی قاری  مجتبی محمدبیگی تلاوت کریں گے اسکے علاوہ تواشیح خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے
مسجد امیرالمؤمنین(ع) پاکدشت
ایک اور پروگرام میں ایران کے قاری حمیدرضا احمدی‌وفا،مسجد امیرالمؤمنین(ع) واقع پاکدشت میں تلاوت کا شرف حاصل کریں گے جبکہ تواشیح خوانی بھی ہوگی
مذکورہ قراء برج میلاد میں جاری طلباء کے عالمی قرآنی مقابلوں میں شریک تھے جسمیں پچاس کے لگ بھگ ممالک سے بین الاقوامی قاری اور حافظ قرآن شریک تھے۔

2684247

ٹیگس: قاری ، انس ، قرآن ، محفل
نظرات بینندگان
captcha