فرانس ؛ ہفتہ نامہ «شارلی ہیبدو» کے دفتر پر حملوں کے بعد مساجد پر حملے اور توہین

IQNA

فرانس ؛ ہفتہ نامہ «شارلی ہیبدو» کے دفتر پر حملوں کے بعد مساجد پر حملے اور توہین

12:39 - January 10, 2015
خبر کا کوڈ: 2690845
بین الاقوامی گروپ: شارلی ہیبدو میگزین آفس پر حملوں کے رد عمل میں مساجد کی توہین کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع ساں ادارے «ajib» کے مطابق شارلی ہیبدو پر حملے کے بعد
پورلانیوول مسجد جو اوب «aube» میں واقع ہے اور مانز «mans» کے علاقے میں واقع مسجد کو نشانہ بنایا گیا 
پواتیہ میں واقع مسجد کی دیواروں پر توہین آمیز نعرے لکھے گئے ہیں، لیون سٹی میں ایک حلال ہوٹل کو نذر آتش کرنے کا واقعہ بھی پیش آیا ہے
فرانس کے مسلمانوں کی مذمت کے باوجود مسلمانوں کے خلاف حملوں میں تیزی آرہی ہے
رپورٹ کے مطابق پیرس میدان کے مظاہروں میں بھی شر پسندوں نے قرآن مجید جلانے کی ناکام کوشش کیں تاکہ مسلمانوں کے جذ بات کو ٹھیس پہنچا سکے
شارلی ہیبدو واقعے کے بعد اس بات کا خدشہ موجود تھا کہ مسلمانوں کے خلاف اقدامات کیے جاسکتے ہیں لہذا علماء کی جانب سے مسلمانوں کو محتاط اور صبر و تحمل کا مشورہ دیا گیا تھا۔

2690748

نظرات بینندگان
captcha