پاکستان ؛ بین الاقوامی سیرت کانفرنس کا انعقاد

IQNA

پاکستان ؛ بین الاقوامی سیرت کانفرنس کا انعقاد

8:38 - January 19, 2015
خبر کا کوڈ: 2726881
بین الاقوامی گروپ: کراچی یونیورسٹی میں سیرت کانفرنس اکیس جنوری کو منعقد ہوگی

ایکنا نیوز- بین الاقوامی سیرت کانفرنس رومی فورم،سیرت چیئر اور شیخ زائد اسلامک سینٹر کے تعاون سے ۲۱ جنوری کو کراچی یونیورسٹی کےاسلامک سینٹر میں منعقد ہوگی۔
کانفرنس کا آغاز بدھ کو اسلامک سینٹر میں مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ہوگا
موجودہ حالات کے تناظر میں اس اہم سیرت کانفرنس میں ملکی دانشوروں کے علاوہ ترکی اور مصر سے اہم مذہبی افراد بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
سیرت کانفرنس میں بین الاقوامی قرآء تلاوت کریں گے جبکہ اہم علماء اور دانشور سیرت النبی (ص)اور موجودہ حالات میں مسلمانوں کے مسائل پر تقاریر کریں گے۔
سیرت کانفرنس میں تمام مسلمانوں  کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ٹیگس: کانفرنس ، شیخ ، زاید ، سیرت
نظرات بینندگان
captcha