ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «نون» کے مطابق عراق سے آیتالله بشیر النجفی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس صورتحال میں جہاں دنیا بھر کے مسلمانوں کے احساسات مجروح کیے گئے ہیں چند نکات پر تاکید کرنا چاہوں گا
۱: حالیہ توہین کا واقعہ سیاسی ،مادی اور فرقہ وارانہ مقاصد سے خالی نہیں
۲: فرانس اور ان جیسے ممالک میں جہاں ان توہین آمیز اقدمات کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے ان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان واقعات کی روک تھام کریں کیونکہ ان واقعات کا آزادی بیان سے کوئی تعلق نہیں،آزادی زاتی حد تک محدود ہے نہ کہ دوسروں کی توہین کو آزادی کا نام دیا جا ئے
۳: پاپ فرانسیس کے بیان اور موقف جسمیں انہوں نے توہین کی مذمت کی ہے کی حمایت کرتے ہیں اور اسلام بھی ہر دین یا مذہب کی توہین کا مخالف ہے
۴: تمام دینی مراکز کو ان توہین آمیز اقدامات کی مخالفت کرکے آواز بلند کرنا چاہیئے۔