صھیونی لابی شام میں تکفیریوں کی حمایت کررہی ہے۔اسرائیل مکڑی کے جالے سے کمزور تر ہے۔ حسن نصراللہ

IQNA

صھیونی لابی شام میں تکفیریوں کی حمایت کررہی ہے۔اسرائیل مکڑی کے جالے سے کمزور تر ہے۔ حسن نصراللہ

12:23 - January 31, 2015
خبر کا کوڈ: 2789306
بین الاقوامی گروپ: صیھونی رژیم کھلم کھلا شام میں دن دھاڑے بم باری کرتا ہے اور اعلانیہ تکفیریوں کی سرپرستی کررہا ہے۔

ایکنا نیوز- المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بیروت کے جنوب میں واقع علاقے ضاحیہ میں جمعے کی شام شہدائے قنیطرہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ اس واقعے پر تمام اسلامی اور عربی  ممالک میں ہمدردی کرنے والوں اور حالیہ کاروائی پر مبارکباد پیش کرنے والوں کا دل سے مشکور ہوں۔
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ دوستوں کیلئے شبعا میں تحریک مزاحمت کی کاروائی کا پیغام یہ ہے کہ وہ، حزب اللہ پر مکمل اعتماد کریں- انھوں نے حزب اللہ کی جانب سے، غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں قنیطرہ میں شہید ہونے والوں کے ناموں کا صرف آدھے گھنٹے کے اندر کئے جانے والے اعلان کو اس غاصب حکومت کیلئے حیرت انگیز قرار دیا اور کہا کہ قنیطرہ میں اس جارحیت کا مقصد، حزب اللہ کو درہم برہم کرنا تھا مگر حزب اللہ نے فوری طور پر شہید ہونے والوں کے ناموں کا اعلان کرکے صیہونی حکومت کی اس سازش کو ناکام بنادیا- حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ شام میں سرگرم دہشت گردگروہ جبہۃ النصرہ، القاعدہ ہی کی ہی ایک شاخ ہے - انہوں نے کہا کہ  جبہ النصرہ کی جڑیں، شام کے مقبوضہ علاقے "جولان" میں پھیلی ہوئی ہیں مگر غاصب صیہونی حکام کو اس علاقے میں اس گروہ کی موجودگی پر کوئی تشویش نہیں ہے-  سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت،  ہوائی حملے کرکے جبہ النصرہ کی مدد کرنے کے علاوہ، اس گروہ سے وابستہ زخمیوں کا اپنے اسپتالوں میں علاج بھی کررہی ہے - حزب اللہ کے سر براہ سید حسن نصراللہ نے عرب لیگ کی خاموشی کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اسرائیل، حساس مواقع پر عرب ملکوں اور عرب لیگ کی جانب سے اختیار کی جانے والی خاموشی سے بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے-
انہوں نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر واضح اعلان کرتا ہوں کہ یہ نفسیاتی گر یا باتیں نہیں بلکہ ہم ہر میدان میں جنگ کے لیے بھرپور تیار ہیں اور آئندہ ہر شہید کا بھرپور بدلہ لیا  جائے گا اور حالیہ حملے سے ہم نے ثابت کردیا کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی کمزور تر ہے۔

2785038

نظرات بینندگان
captcha