ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین پاکستان ( کوئٹہ ڈویژن ) کے زیر اہتمام سانحہ شکارپور مرکزی امام بارگاہ میں 60 سے زائد مومنین کی شہادت پر ایک احتجاجی جلسہ و جلوس نکالا گیا۔ جلسہ سے عمائدین نے حکومت سندھ کی ناقص کارکردگی پر تنقید کیں.
مقررین نے کہا کہ ہماری یہ ریلی اور علامتی دھرنا سانحہ شکار پور کے شہدا ء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے ہم اس سانحے کی پرزور مذمت کرتے ہیں وفاقی اور سند ھ حکومت کی غفلت اور بے توجہی کی شدید مذمت کرتے ہیں وفا قی اور سندھ حکومت دہشت گر دی کو روکنے میں مکمل طور پر نا کام ہو گئی ہے دہشت گردوں کے ٹھکانے اب
سندھ کے چھوٹے شہروں میں بھی پھیل چکی ہیں ۔
آپریشن ضرب عضب ملک کے چھوٹے شہروں میں بھی شروع کیا جائے تا کہ دہشت گردوں کو پنا ہ نہ ملے لیکن حکومتی اقدا مات صر ف میڈیا کی حد تک محدود ہیں دہشت گرد آزاد اور دند ناتے پھررہے ہیں ان کے خلاف اقدا ما ت نہ کرنا حکومت کی کمزوری اور بے حسی کو ظا ہر کرتی ہے حکومت پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کو یقینی بنائے اور دہشت گر دوں اور اُن کے ٹھکانوں کے خلاف کریک ڈاون کرے اُن کو پناہ اور اُن کیلئے نرم گوشہ رکھنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کرے ۔سید محمد رضا ،ممبر صوبائی اسمبلی صو بائی سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم اور امام جمعہ سید ہاشم موسوی نے جلسے سے خطاب کیا۔