امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں مسلمانوں پر مذہب کے نام پر حملے شرم آور ہیں۔ عبد المتین اخوندزادہ

IQNA

امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں مسلمانوں پر مذہب کے نام پر حملے شرم آور ہیں۔ عبد المتین اخوندزادہ

7:53 - February 18, 2015
خبر کا کوڈ: 2863998
بین الاقوامی گروپ:انسانی حقوق کے علمبرداروں کے ملک میں مسلمان طالب علموں پر قاتلانہ حملے افسوسناک ہیں۔

ایکنا نیوز- جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبد المتین اخوندزادہ نے امریکہ میں مسلمان طالبعلموں کے قتل اور امریکہ و برطانیہ میں اسلامی مرکز پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جہموریت کے علمبرداروں نے اپنے ممالک میں مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا ہے اور آئے روز ان ممالک میں مسلمانوں پر حملے ہورہے ہیں۔
 میڈیا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پرامن مذہب اور پاکیزہ کلچر کا حامل دین ہے اس کے پیروکاروں پر حجاب اور عقیدے کی وجہ سے ان ممالک میں حملے جو خود کو متمدن اور سیکولر ملک کہلواتے ہیں شرم آور ہیں۔
انہوں نے تین مسلمان طالبعلوں کے قتل اور ٹیکساس میں اسلامی مرکز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں پہلے اسلام مخالف پروپیگنڈے ہوتے تھے اور اب برراہ راست ان پر قاتلانہ حملے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے اسلام مخالف اقدامات اور واقعات کے مقابلے میں مسلم حکمرانوں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مسلمانوں کو مخلص حکمران نصیب نہیں ہوتے اس وقت تک ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام مخالف واقعات پر خاموش نہیں رہے گی۔

نظرات بینندگان
captcha