ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «omandaily»،کے مطابق «جنوب الشرقیه» صوبے کے اسکولوں میں مقابلہ حفظ کا آغاز ہوچکا ہے
ہیومن ڈیولپمنٹ ادارے کے تعاون سے منعقدہ منعقدہ مقابلوں میں ۵۰۰ طلباء اور طالبات شریک ہیں ۔ اسلامی تربیتی پروگرام کے تحت منعقدہ مقابلے کا مقصد قرآن کریم کے دروس کی حوصلہ افزائی اور طلباء کی قرآنی تعلیمات کے مطابق تربیت کرنا بتایا جاتا ہے
طالبعلوں کو قرآن مجید کی جانب راغب کرانا،ان میں قرآن مجید سے عشق کا ابھارنا اور حفظ و تلاوت کا فروغ بھی مقابلے کا مقصد کہا گیا ہے
مقابلے مختلف کیٹگریز میں منعقد کیے جارہے ہیں جنمیں دس پاروں کا حفظ،پانچ پارے، چہار پارے، تین پارے،دو اور ایک پارے کے حفظ کا مقابلہ شامل ہے۔