ایران کی طاقت دنیا کے شیعوں کے لئے باعث فخر ہے

IQNA

ایران کی طاقت دنیا کے شیعوں کے لئے باعث فخر ہے

17:08 - February 22, 2015
خبر کا کوڈ: 2883679
بین الاقوامی گروپ:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے نائب اول اسحاق جہانگیری جو عراق کے سفر پر ہیں انہوں نے نجف اشرف میں وہاں کے مرجع کرام حضرت آیت الله شیخ اسحاق فیاض سے ملاقات اور گفت و گو کی ۔

ایکنا نیوز- شفقنا- مرجع تقلید نے دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقام کو اعلی و بلند جانا  اور کہا : دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کا نمایاں مقام پوری دنیا میں اہل بیت علیہم السلام کے شیعوں کے لئے فخر کا سبب ہے ۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران سے بعض ممالک کی دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : اہل بیت علیہم السلام سے جمہوریہ اسلامی ایران کا عشق دشمنوں کی دشمنی کی وجہ ہے ۔

حضرت آیت الله فیاض نے ایران کی بڑھتی ترقی ، طاقت اور کامیابی کو دشمنوں کے لئے مضبوط جواب قرار دیتے ہویے وضاحت کی : اسلامی جمہوریہ ایران  وہ ملک ہے کہ جہاں مسلمان امام علی علیہ السلام کا نام سرکاری میڈیا پرشب و روز سنتے اور دیکھتے ہیں اور یہ قابل فخر ہے

اسحاق جهانگیری نے بھی عراق کے خلاف دشمنوں کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دشمنوں کے خلاف لوگوں کو متحد کرنے میں مراجع کرام کے فتوے کا اہم کردار ہے ۔

 

انہوں نے داعش کو خطرناک دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہویے کہا: داعش مسلمانوں کا دشمن ہے اور عراق حقیقی معنوں میں اکیلے عالم اسلام کے دشمنوں سے جنگ کر رہا ہے ۔

41724

ٹیگس: داعش ، عراق ، ایران
نظرات بینندگان
captcha