پاکستان؛ ایام فاطمیہ کا آغاز / ایم ڈبلیو ایم سربراہ بھی خطاب کریں گے

IQNA

پاکستان؛ ایام فاطمیہ کا آغاز / ایم ڈبلیو ایم سربراہ بھی خطاب کریں گے

12:21 - March 01, 2015
خبر کا کوڈ: 2913190
بین الاقوامی گروپ: کوئٹہ شہر میں پانچ روزہ مجالس کا آغاز پیر 2 مارچ سے ہورہا ہے/ علمدار روڈ پرچموں اور علم سے سیاہ پوش

ایکنا نیوز- دنیا بھر کی طرح محبان اہلبیت (ع) کی دھرتی کوئٹہ سمیت ملک بھر میں ایام شہادت خاتون جنت بی بی فاطمتہ الزھرا (س) کا آغاز ہورہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس شہر میں محرم و اربعین کی طرح تقدس و احترام کیساتھ ایام فاطمیہ (س) کا بھی بھرپور اہتمام ہوتا ہے۔ جس کے لئے عوام کے تعاون کے علاوہ مذہبی  تنظیموں کی  کاوشیں قابل ذکر ہیں۔ جگر گوشہ رسول (ص) خاتون جنت حضرت بی بی فاطمتہ الزھرا (س) کے ایام شہادت کو بھرپور مذہبی عقیدت سے منانے کے لئے گزشتہ روز علمدار روڑ کو سیاہ پرچموں اور علم سے سجایا گیا ۔
منتظرین امام کی جانب سے نصب شدہ بینرز اور پوسٹرز کے مطابق کل ۲ مارچ سے امام بارگاہ و مسجد مومن آباد میں مجالس کا آغاز ہورہا ہے جس سے علامہ غلام حسنین وجدانی خطاب کریں گے۔  ۴ مارچ سے امام بارگاہ سید آباد میں منعقدہ مجالس سے ایم ڈبلیو ایم سربراہ راجا ناصر عباس کا خطاب متوقع ہے۔ مجالس رات نو بجے منعقد ہوں گی ۔

ٹیگس: فاطمیہ ، مجلس ، عزا ، مسجد
نظرات بینندگان
captcha