مصر: مختلف شہروں میں دھماکے، متعدد ہلاک و زخمی

IQNA

مصر: مختلف شہروں میں دھماکے، متعدد ہلاک و زخمی

21:01 - March 08, 2015
خبر کا کوڈ: 2949062
بین الاقوامی گروپ:مصر کے مختلف شہروں میں تین الگ الگ بم دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- مصر کے شمالی شہر اسکندریہ میں کرافر مارکیٹ کے قریب ایک دھماکے میں ایک راہ گیر ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں نصر شہرمیں بجلی کے محکمہ کےقریب ہونےوالے بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں وہاں آگ بھی لگ گئی۔ مصری پولیس زرائع نے دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔ اس سے پہلے المحلہ الکبری میں بھی ایک بم دھماکےمیں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ک‏ئی دیگرزخمی ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ مصر میں سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف حملے معمول بن گئے ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری انتہاپسند گروہ قبول کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ انتہا پسند عناصر یہ اقدامات اس ملک کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کو حکومت کے ذریعے بدترین سزائیں دیئے جانے کے ردعمل میں کرتے ہیں۔ مصری سیکورٹی ذرا‏ئع کا کہنا ہےکہ اسکندریہ چیک پوسٹ کے نزدیک، ایک اور بم دھماکے میں تین راہگیر معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔ مصری حکومت کے اعلان کے مطابق مرسی کی برطرفی کے وقت سے سینکڑوں فوجی اور پولیس اہلکار، انتہا پسندوں کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے بھی مرسی کی حمایت میں مظاہرے کرنے والے چودہ سو سے زائد افراد کو ہلاک اور پندرہ ہزار افراد کو جیل میں ڈال دیا ہے۔

66594

ٹیگس: مصر ، دھماکہ ، پولیس
نظرات بینندگان
captcha