ایکنا نیوز- روزنامہ ٹیلیگراف کے مطابق " گلشن اسلام" نمائش کا اہتمام ایک اماراتی خاتون کی خوبصورت کاوش ہے جسمیں انہوں نے منفرد انداز میں پھولوں کی نمایش کے زریعے اسلامو فوبیا سے مقابلے کی کوشش کی ہے
کاملیا بن زعل کا کہنا ہے : مجھے امید ہے کہ اس نمایش سے میں اسلام کے بارے میں نادرست تصورات کو کچھ کم کرسکوں گی
انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا موقع ہے جہاں ہم دیکھا سکتے ہیں کہ ہم دیگر ثقافتوں اور ویلیوز سے ہم آہنگ ہیں
" گلشن اسلام" پھولوں کی نمایش میں مغربی اور عربی یا جدید و قدیم طرز ثقافت اور تہذیب کو یکجا پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے
بن زعل کا کہنا ہے: میری پرورش ایک ایسی فیملی میں ہوئی ہے جہاں اسلام کو عشق و محبت اور امن و آشتی کا دین بتایا گیا ہے۔
میرا ایمان ہے کہ ہم امن کے حامی ہیں اور اس سوچ کو میں نے اس نمائش میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔