ایکنانیوز- شفقنا کے مطابق اردن کے بادشاہ ملک عبداللہ دوم کی بیوی ملکہ رانیا نے سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے بہیمانہ اور سفاکانہ جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گرد غیر اسلامی اور غیر انسانی حرکتیں انجام دے رہے ہیں جو اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔
اردن کے بادشاہ ملک عبد اللہ دوم کی بیوی رانیا نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ داعش کے مذہبی رجحانات پر توجہ نہ دیں کیونکہ داعش دہشت گرد تنظیم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ تنظیم اسلامی تعلیمات سے بالکل بیگانہ ہے۔
اردنی ملکہ نے لندن میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ داعش دہشت گردوں کو اسلام کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ اس گروہ کا مذہب اور اسلام کے ساتھ کوئی رابطہ اور واسطہ نہیں ہے۔
بعض ذرائع کے مطابق سلفی وہابی دہشت گرد یزید کے پیروکار ہیں اور وہ اسلامی معاشرے پر یزیدی طرز کی حکومت مسلط کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔