ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- ہندوستانی ذرائع کے مطابق سیدہ سلوی فاطمہ نامی یہ خاتون، ہندوستان کی پہلی مسلمان خاتون ہیں جنہوں نے کمرشل پائلیٹ کا لائسینس حاصل کیا ہے۔ سلوی فاطمہ کو ہندوستان میں مسلمان خواتین کے بااختیار ہونے کی واضح مثال قرار دیا جارہا ہے۔ اس خاتون کا تعلق ہندوستان کے شہر حیدرآباد سے ہے۔ انھوں نے یہ کامیابی حجاب اور اسکارف کے استعمال کے ساتھ حاصل کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ بچپن سے ہی پائلٹ بننا چاہتی تھیں اور اپنے اسی عزم کے ساتھ اس نے تعلیم جاری رکھتے ہوئے کمرشل پائلیٹ کا لائسینس حاصل کرلیا- بہرحال ہندوستان کی اس مسلمان خاتون نے یہ کامیابی حاصل کرکے ان افراد خاص طور سے ایسی خواتین کو ایک درس دیا ہے جو یہ سمجھتی ہیں کہ حجاب میں رہ کر نئی دنیا میں آگے نہیں بڑھا جاسکتا- غیر مسلم ملک ہندوستان میں اس مسلمان خاتون کو ایسی حالت میں کمرشل پائلیٹ کا لائسنس ملا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی بھی اجازت نہیں ہے-