ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «آناتولی»،کے مطابق اقوام متحدہ کے نمایندے یانگی لی نے میانمار میں مسلمانوں کے کیمپوں کے دورے کے بعد رپورٹ میں کہا ہے کہ راخین کے مسلمان بد ترین صورتحال سے دوچار ہیں
انہوں نے کہا : مسلم اقلیت کے خلاف تعصب کی فضاء قائم ہے
یانگی لی نے کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ سال ۲۰۱۲ سے اب تک کوئی سروے نہیں کیا گیا ہے
میانمار میں سال ۲۰۱۲ سے مسلمانوں کے خلاف فسادات کا آغاز کیا گیا اور سیکورٹی فورسز نے بھی مسلمانوں کو ہدف قرار دیا ہے
یانگی لی نے پناہ گزین کیمپوں کے دورے کے بعد کہا کہ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ہم مجبور ہیں کہ انہیں کیمپوں میں رہتے ہویے مر جائیں یا کشتیوں کے زریعے سے فرار کرے اور اسکا انجام بھی معلوم نہیں
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میانمار حکومت بھی حفاظت کے نام پر مسلمانوں کو سخت حالات سے دوچار کررہی ہے جو پریشان کن اور افسوسناک ہے۔