وادی تیرہ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مولوی فضل اللہ کے مارے جانے کی اطلاع

IQNA

وادی تیرہ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مولوی فضل اللہ کے مارے جانے کی اطلاع

7:50 - March 23, 2015
خبر کا کوڈ: 3028952
بین الاقوامی گروپ: آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مولوی فضل اللہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مولوی فضل اللہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق  سکیورٹی فورسز کیطرف سے  وادی تیرہ میں جیٹ طیاروں کی مدد سے کی گئی کاروائی میں مولوی فضل اللہ ہلاک ہو گیا ہے ۔یہ خبر نجی ٹی وی چینل 92نیوز نے نشر کی جس میں ان کا کہنا ہےسکیورٹی ذرائع کی طرف سے یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ ملا فضل اللہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔مولوی فضل اللہ نے حکیم اللہ محسودکے بعد تحریک طالبان پاکستان کی قیادت سنبھالی تھی۔تاحال آزاد ذرائع اس خبر کی تصدیق نہیں کر سکے۔

205804

ٹیگس: طالبان ، ہلاک ، خبر
نظرات بینندگان
captcha