ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Japan News»،کے مطابق ٹوکیو کی مسجد اسلام سے عوام کو آشنا کرانے کے لیے اور داعش کے ہاتھوں دو جاپانی باشندوں کی ہلاکت کے بعد اسلام مخالف پرپیگنڈوں کو غلط ثابت کرنے کے لیے سیاحوں کو حقیقی اسلام سے متعارف کرانے کے لیے مہم چلا رہی ہے
اس مہم میں اسلامی تعلیمات کے علاوہ نماز سے بھی سیاحوں کو آشنا کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے
ہر ویکنڈ پر ٹوکیو میں بڑی تعداد میں سیاح یہاں سیاحت کے لیے یہاں آتے ہیں
ٹوکیو اسلامی انجمن کے مطابق جاپان میں ستر سے زائد مساجد قائم ہیں
داعش کے ہاتھوں جاپانی باشندوں کے وحشیانہ قتل کے بعد جاپان میں بھی اسلام مخالف سرگرمیوں میں شدت آئی ہے اور ان حالات میں ایسے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔