ایران: عالمی برادری یمن میں فوجی اور بیرونی مداخلت بند کریں

IQNA

ایران: عالمی برادری یمن میں فوجی اور بیرونی مداخلت بند کریں

12:29 - March 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3045219
بین الاقوامی گروپ: آزربایجان میں ایرانی سفر محسن پاک آیین نے یمن کی صورتحال پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے بیرونی مداخلت روکنے کا مطالبہ کیا

ایکنا نیوز- باکو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایک مستقل ملک پر جارحیت کسی طور درست نہیں اور بیگناہ عوام کے قتل عام اور مہاجرت کے علاوہ اسکا کوئی اور نتیجہ نہیں
ایرانی سفیر نے کہا کہ امید ہے کہ شام کی طرح یہاں بھی غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا
انہوں نے کہا کہ ایران صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور صلح آمیز طریقوں سے معاملے کو حل کرنے کا خواہشمند ہے اور ایک امن پسند ملک کی حیثیت سے مسلے کے حل کے لیے پوری کوشش کرے گا
.ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران شروع سے یمن میں پرامن طریقے سے معاملے کو سلجھانے کا حامی ہے اور اس میں بیرونی مداخلت سے دہشت گردی کو فروغ ملنے کا امکان ہے.

3045203

ٹیگس: ایران ، سفیر ، یمن ، مداخلت
نظرات بینندگان
captcha